وزیر اعظم شہباز شریف کی محنت سے ملک میں استحکام آیا : نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی محنت سے ملک میں استحکام آیا اور پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کا کہنا تھاکہ سیاست،معیشت،اقدار اور جمہوریت کو آلودہ کر کے تباہ کیاگیا، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گونپ دیاگیا۔
نواز شریف نے کہاکہ بدنیتی،بدتہذیبی اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا،بدقسمتی ہےکہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیاگیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہاکہ کرپشن،معاشی تباہی،مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں،ہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیاتھا،ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر خوش حال بناناہے۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی محنت سے استحکام آیا اور پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا،پالیسیوں کے تسلسل سےمعاشی ترقی یقینی ہوگی،جو وعدے کیے تھے آج وہ پورےہوتے نظر بھی آ رہے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف وعدوں کی تکمیل،وطن سے وفا کے نام ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کےلیے ‘شہباز اسپیڈ’ سے کام کیاہے۔
اراکین اسمبلی نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا،مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔
اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر مریم نواز کی عوامی خدمت کا ہر طرف اعتراف ہورہا ہے، بےمثال سیاسی جدوجہد کےبعد عوامی خدمت میں بھی مریم نواز نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا ہے۔
ارکان پنجاب اسمبلی کا چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کےانقلابی پروگرام کے آغاز کا خیر مقدم کرتےہوئے کہاکہ کسانوں کو جدید مشینری،وسائل اور زرعی مالز کے ذریعے ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہو رہا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا،قیادت اور جماعت کا شکریہ مجھےیہ ذمہ داری دی۔
اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی،پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید،رانا ثناء اللہ،پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصراللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
پیر ولایت شاہ،ملک قاسم ندیم،محمد ارشد ملک،نوید اسلم خان لودھی،رانا ریاض احمد، محمد اکبر حیات ہراج،اسامہ فضل،عامر حیات ہراج، بابر حسین عابد،چوہدری ضیاء الرحمن،رانا محمد سلیم اور محمد اصغر حیات ہراج ملاقات کرنےوالوں میں شامل تھے۔
الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی،وزیراعظم
محمد سلمان نعیم،محمد نازک کریم، ملک لعل محمد،شازیہ حیات محمد زبیر خان،محمد یوسف، ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال،محمد ثاقب خورشید،محمد نعیم اختر خان، میاں فدا حسین وٹو،محمد سہیل خان زاہد،چوہدری کاشف پنسوتا اور چوہدری زاہد اکرم بھی ملاقات میں شریک تھے۔