شوکت یوسفزئی کا پارٹی میں ڈسپلن کے فقدان کا اعتراف

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے پارٹی میں ڈسپلن کے فقدان کا اعتراف کرتے ہوئے قیادت سے مطالبہ کیا ہےکہ فوری طور پر تنظیمی نظم و ضبط قائم کیا جائے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے صوابی جلسے میں پیش آنےوالے واقعات کو افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی نےکہا کہ عمران خان جیل میں ہیں اور ہم یہاں عہدے بانٹنےمیں مصروف ہیں،جو کہ پارٹی کےلیے نقصان دہ ہے۔

لاہور ہائی کورٹ : 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے فارم 47 سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتےہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اس انکشاف نے حکومت کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ عطا تارڑ فارم 47 کے ایم این اے ہیں،لہٰذا انہیں وزارت سے ہٹایاجائے اور ان کےخلاف تحقیقات کی جائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کےدعوے پر ردعمل دیتےہوئے شوکت یوسف زئی نے کہاکہ وہ ایک سال میں اندھیرے سے اجالےکا سفر مکمل ہونے کی بات کررہے ہیں، لیکن یہ اجالا کہیں نظر نہیں آرہا۔

Back to top button