شیر افضل مروت نے ناکام احتجاج کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کردی
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے دھرنا سنگجانی نہ لےجانے کی ذمے عمران خان پر ڈالتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو سنگجانی پر دھرنا دینے کی حکومتی پیش کش سے آگاہ کیا لیکن عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔
شیر افضل مروت نے بتایا کہ ابتدائی فیصلہ یہی تھا کہ ڈی چوک ہی جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور تو چھبیس نمبر چورنگی سے بھی آگےنہیں جانا چاہتےتھے،وہ پریشان تھے،ڈی چوک نہیں جانا چاہتےتھے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے طابق علی امین گنڈاپور دو بار بشریٰ بی بی کی گاڑی میں بھی گئے،لیکن ان کی بشریٰ بی بی سے تکرار کا مجھےعلم نہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج،راولپنڈی سے گرفتار 156ملزمان کاجسمانی ریمانڈمنظور
شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ قائدین کے کنٹینر کی بجلی کاٹی گئی،ان کےپاس ٹیکنیکل لوگ بھی نہیں تھےجو کنٹینر کو ریپئر کردیتے،میں نے بھی دیکھ کہ وہاں کسی کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی تھی کہ کارکنوں کو کیا ہدایات دینی ہیں۔