شیر افضل مروت کا شوکاز نوٹس کے بعد میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیاہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہےکہ پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔

واضح رہےکہ شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے۔

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا

یاد رہےکہ شیر افضل مروت نے ٹی وی پروگرام میں مذاکرات کرنےوالی پی ٹی آئی کی کمیٹی پر تنقید کی تھی۔

Back to top button