پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے قتل عام کے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ صورت حال کے باوجود سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کےلیے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔

دربار انتظامیہ کےمطابق آج صبح سےبذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پہنچے ہیں۔

دوسری جانب یاتری کرتارپور راہداری کھلی رکھنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین

یاد رہےکہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کےلیے فضائی حدود  ایک ماہ کےلیے بند کی ہوئی ہےجب کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر ہو گا۔

Back to top button