چھٹاT20:انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین، تین سے برابر کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےانگلینڈ کو جیت کیلئے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا.انگش ٹیم نے 170 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا اور تین اوورز میں 10 کی اوسط سے 50 رنز بنائے، ایلکس ہیلز 55 کے مجموعی اسکور پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سالٹ اور ڈیوڈ میلان نے شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور 128 تک پہنچایا تو میلان 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کے اوپنر سالٹ نے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ نے 170 رنز کا ہدف 14.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فل سالٹ 87، ایلکس ہیلز 27 جبکہ بین ڈکٹ اور ڈیوٹ میلان 26،26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف شاداب خان ہی دو وکٹیں حاصل کرسکے۔ دونوں ٹیموں نے میچ میں دو دو تبدیلیاں کیں۔ قومی ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ محمد حارث اور حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا۔

کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور صرف 14 کے مجموعی اسکور پر حارث پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 7 رنز بنائے، شان مسعود بھی آتے ہی صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔ نئے آنے والے بلے باز حیدر علی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں پاکستان کو 62 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا

کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ پھر افتخار احمد 110 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،بابر اعظم نے اس کے ساتھ ہی ٹی 20 میچز کی 81 اننگز کھیل کر 3000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ میں دو دو تبدیلیاں کیں۔ قومی ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ محمد حارث اور حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا

دریں اثنا انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

سات میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. سیریزمیں قومی ٹیم کو سیریز میں تین دو سے برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں نے آج کے میچ میں دو دو تبدیلیاں کی ہیں، انگلینڈ کی ٹیم نے مارک ووڈ اور کرس ووکس کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جبکہ قومی ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ حارث رؤف اور شاہ نواز دھانی کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button