ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ کے اختتام پرمکمل ہونے کا امکان

انتخابات کے لیے ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان ہے، جسے آئندہ عام انتخابات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حلقہ بندیوں کی جاری مشق پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ 26 ستمبر تک کام کو مثبت انداز میں مکمل کریں، تاکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں اگلے دن شائع کی جاسکیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 اگست (مردم شماری کے نتائج کے نوٹیفکیشن کے 10 روز بعد) کو جاری کردہ حلقہ بندیوں کے اصل شیڈول کے مطابق ابتدائی مشق 7 اکتوبر کو مکمل کی جانی ہے اور ابتدائی تجاویز 9 اکتوبر کو رپورٹ کے ساتھ شائع کی جانی ہیں۔

یکم ستمبر کو الیکشن کمیشن نے 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر کو اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے حلقہ بندی کے عمل کے دورانیے کو 14 روز تک کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع پہلے فروری کے وسط میں عام انتخابات کے انعقاد کا امکان ظاہر کر رہے تھے، تاہم اب اس پیش رفت کے بعد جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button