ادارے قیادت کی غلطیوں کے سبب گرداب میں پھنس گئے

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے اپنی قیادت کی غلطیوں کے سبب گرداب میں پھنسے ہیںاگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمختلف پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ن لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل طور پر باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان پہنچے گا، ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ پھنسے ہیں اگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔

انکا کہناتھا اب نون لیگ کو لگا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہوگئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990ء والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔

فواد چوہدری نے کہا سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا، آپس میں طے کیا کہ ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا، ایک کا منجن ناکام ہوا تو دوسرے کو آگے کردو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button