اسرائیلی درندگی جاری،سکول پربمباری،مزید200فلسطینی شہید

اسرائیلی درندگی خوفناک حدوں کو چھونے لگی۔جبالہ کے الفخورہ سکول پرحملے میں 200فلسطینی شہید ہو گئے۔خان یونس میں ایک دن میں 2بار بمباری سے43فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ میں ابتک شہادتوں کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کرچکی،شہدا میں 8ہزار300خواتین اور بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تباہ عمارتوں کے نیچے 3ہزار افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔
دوسری جانب عالمی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے جھوٹے دعوے بے نقاب کردیئے۔الشفاہسپتال سے حماس کا کمانڈاینڈکنٹرول سسٹم ملا نہ ہی کوئی ہتھیار،وائٹ ہاؤس ترجمان جان کربی کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا۔
غزہ جنگ بندی کیلئے سعودی وزیرخارجہ متحرک ہو گئے۔شہزادہ فیصل بن فرحان پیر سے مختلف ممالک کادورہ کریں گے۔