عدلیہ کے ثاقب نثارعمران کو تحفظ دینے سے بازرہیں

مسلم لیگ نے کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقامہ بھی جوٹ تھا، پانام بھی جوٹ تھا،میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا ،اکتوبر، نومبر گزر گیا توعمران کی سازش ناکام ہو جائے گی، عدلیہ سے سے گزارش کرتی ہوں اس کی انتشاری سیاست کا حصہ مت بنیں۔عدلیہ کے ثاقب نثارعمران کو تحفظ دینے سے بازرہیں.

مری میں سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے، مسلم لیگ(ن)کی سوشل میڈیا ٹیم بہترین کام کررہی ہے، پچھلے کئی سالوں میں ملکی معیشت کو کاری ضربیں لگیں، معیشت آئی سی یو میں ہے، غریب کے پاس ادویات نہیں، سابقہ حکومت نے سوائے انتقام کے کچھ نہیں کیا، 2018ء میں ترقی کرتا پاکستان آج ہرشعبے میں تنزلی کا شکارہے۔ عمران خان آئی ایم ایف سے پٹرول بڑھانے کا معاہدہ کر کے گیا، یہ کہتا ہے اس کے خلاف عالمی سازش ہوئی، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا، اس سے بڑی سازش کوئی نہیں، عمران خان سٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر گیا، عمران خان جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گیا۔

انکا کہنا تھا شہبازشریف کوکڑوا گھونٹ پینا پڑ رہا ہے، عمران خان کی ترجیحات بہت غلط تھی، عمران خان ایک ملک تو دوسرے ملک کی چغلیاں کرتا تھا، اس نے سعودی عرب جیسے دوست ملک کو بھی ناراض کر دیا، یہ پاکستان کے لیے لینڈ مائن بچھا کر گیا ہے، چینی دوستوں نے بھی عمران خان حکومت کی شکایات کیں، چین نے کہا شکر کیا ہے شہبازشریف کی حکومت آئی، وزیراعظم ترکی کا دورہ کر رہے ہیں، ترکی نے 2018ء میں بہت سارے منصوبے لگائے تھے، ترکی کے منصوبوں کو بُری طرح کرش کیا گیا تھا، عمران خان کی حکومت نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بند کر دیا اور ان پر تشدد کیا۔ ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض تھی، شہبازشریف ان منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ترکی جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button