الیکشن مقررہ وقت پر 15 ماہ بعد ہوں‌ گے

ملک کی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر 15 ماہ بعد ہوگا، عالمی مہنگائی کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں‌ اضافہ کیا گیا۔

ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا کیونکہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھی، ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں، شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں آئینی اورقانونی طریقے سے حکومت تبدیل ہوئی ہے، عام انتخابات اگست یا ستمبر2023 میں ہوں گے، حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق مسائل کے حل کے لئے وسائل پیدا کئے جائیں گے اوراس کے لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔غربت میں کمی لانے کےلئے ملک میں تعمیر نو کی جائیگی۔ ہمارا مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

Related Articles

Back to top button