الیکشن پر بات چیت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں

چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیررسمی گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا ، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں ، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں، بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے انکے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔

Related Articles

Back to top button