الیکشن کمیشن نے ترمیمی ایکٹ کو غیر قانونی قرار دیدیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈی ننس کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا، آرڈی ننس کا سیکشن 181 اے، الیکشن ایکٹ کی شق 233 سے براہ راست متصادم ہے۔

ای سی پی نے اپنے حکم نامے میں بتایا کہ ترمیمی آرڈی ننس الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ موجودہ آرڈیننس کا سیکشن 181 اے، الیکشن ایکٹ کی شق 233 سے براہ راست متصادم ہے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے مطابق وزیراعظم، وزرائے اعلی، گورنرز کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی برقرار ہے، سپیکرز، وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیر بھی انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے۔

انتخابی مہم میں حصہ لینے والے اراکین پارلیمنٹ قواعد کے پابند ہوں گے، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی قواعد کے تحت انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button