الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا

عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا اور ملک بھر کے آر او دفاتر میں پبلک نوٹس لگا دیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا جارہا ہے، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کا اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے، امیدوارکاغذات نامزدگی متعلقہ آر او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 100 روپے فیس ادا کرکے حاصل کیے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی20 تا 22 دسمبر متعلقہ آر او آفس میں جمع کرانا ہوں گے، سیاسی جماعتیں 22 دسمبرتک مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او آفس کو فراہم کریں۔

Related Articles

Back to top button