آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج فائنل رائونڈ ہے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ آج آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فائنل رائونڈ ہے، عوام کو اچھی خبر دیں گے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں اور ان کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے، ان مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے۔

Related Articles

Back to top button