ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کوگرفتار کرلیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما بابر غوری کو لندن سے پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایم کیوایم کے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کئی سال بعد پاکستان پہنچ گئے تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انہیں کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔

بابر غوری کی چند روز قبل مقامی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد فورسز نے ان کیخلاف نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری ملنے کے بعد پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فورسز کی جانب سے نئے مقدمات قائم کرنے کے اعلان کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر نہیں کیا۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انہیں کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button