احد رضا میر کے انٹرنیشنل پراجیکٹ کا ٹیزر جاری

احد رضا میر بی بی سی کے جنگ عظیم پر بننے والے ویب سیریز ورلڈ آن فائر2 میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

بی بی سی کے جنگ عظیم پر بننے والے تاریخی ڈرامے ورلڈ آن فائر کے سیزن 2 میں پاکستانی اداکار احد رضا میر بھی دکھائی دیں گے۔ اس سیریز میں احد برٹش انڈین آرمی کی اسپیشل یونٹ کے ایک اہم رہنما رجب میں کردار میں دکھائی دیں گے۔ ورلڈ آن فائر 2 کے ٹیزر کو احد رضا میر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا۔ یہ ٹی وی سیریز کو 16 جولائی سے بی بی سی آئی پلیئر سے نشرکی جائے گی۔6 اقساط پر مبنی اس سیریز میں جنگ عظیم دوئم کی منظر کشی کی گئی ہے۔ جس میں رائل ائیرفورس کے پائلٹ جرمن بمبار طیاروں کو تباہ کرتے اورمانچسٹر کی فضا میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔ سیریز کے اس حصے میں جنگ کے نتیجے میں برطانیہ کی خستہ حال گلیاں، نازی جرمنی ، مقبوضہ فرانس اورافریقہ کے صحرا تک میں جنگ کے اثرات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button