ایک ہفتے میں گھی 150 روپے تک سستا ہونے کا دعویٰ کر دیا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں گھی 100 سے 150 روپے سستا ہو جائے گا اور آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔
انکا کہنا تھامعاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائے گا لہٰذا معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا ہماری معاشی مجبوریاں تھیں لیکن اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر ہوگئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ران خان بہت زیادہ خسارہ چھوڑ کر گئے، عمران خان روس سے کم از کم 100 لٹر تیل ہی خرید لیتے، گزشتہ نالائق حکومت کی بری پالیسیوں کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر کے قریب آگئی، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مناسب وقت پر عوام کو پہنچائیں گے، ہم نےایل این جی خریدنے کے لئے ٹینڈر کیا لیکن کسی نے دلچسپی ظایر نہیں کی، افغانستا ن، افریقا اور دیگر ممالک سے کوئلہ آرہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے پنجاب حکومت کی روشن گھر اسکیم سے متعلق کہا کہ پنجاب حکومت اپنے پیسوں سے بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے ، پنجاب حکومت اپنے صوبے کے غریب عوام کا بوجھ اٹھارہی ہے تو پی ٹی آئی اس اقدام کو چیلنج کرتی ہے جس پر افسوس ہے۔ ہم غریب کو ریلیف دیتے ہیں تو پی ٹی آئی آگے دیوار بن جاتی ہے، ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کاخمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے، چین نے مشکل میں ہماری مالی مدد کی ہے، آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button