بالآخرتھانہ سٹی وزیرآباد میں عمران پرحملے مقدمہ درج ہوگیا

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ بالآخر4 روز بعد تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا

باخبر ذرائع کے مطابق مقدمہ قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے،جو اس وقت سی ٹی ڈی کی حراست میں لاہور میں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھاایف آئی آر کو سیل کردیا گیا ہے ، جسےکل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا، سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔

یادرہے کہ ا ٓج دوران سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت دی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button