بسریٰ بی بی، ارسلان کی آڈیو تحقیقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سابق خاتون اول اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خان کی آڈیو لیک ہونے کی تحقیقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران درخواست گزار محمد ارشد کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیک ہوئی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ ہم تفتیش کریں؟جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام ایک تفتشیی کا ہے؟ دو پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رِٹ کیسے جاری کرے؟
کیا آڈیو لیک سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں کیا انہوں نے کسی فورم پر درخواست دی؟ جب ایسی رِٹ ڈرافٹ کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں کہ مانگ کیا رہے ہیں؟وکیل نے کہا یہ ایک پورا سمندر تھا جس کو درخواست میں لکھا ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا یہ سمندر ہے یا گلیکسی ہمیں اس سے غرض نہیں، اس میں پورا پاکستان آ جائے گا کیا ہم سب پر بیٹھ کر تفتیش کرتے رہیں؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Related Articles

Back to top button