بشیرمیمن کی عمران کے حکم پر باتھ روم میں بند کرنیکی تصدیق

ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے ہیکر کے اس دعویٰ کی تصدیق کر دی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے حکم پر انہیں وزیر اعظم ہائوس کے باتھ روم میں بند کر دیا گیا تھا۔

موجودہ اور سابق حکومت کی آڈیو لیک کرنےوالے ہیکر نے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں قید کردیا گیا تھا اوراپنی بات منوانے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔

بشیر میمن کا کہناتھاان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔

خیال رہے کہ ہیکر نے اس واقعے کے علاوہ بھی بہت ساری باتیں کل اپنی ٹوئٹ میں کیں لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی،بعد میں ہیکر نے اپنی ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

Related Articles

Back to top button