پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان نے بنگلہ دیشPakistan Team Suqad کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعے سے چٹا گانگ میں کھیل جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم نے تیاریاں کر رکھی ہیں اور آج ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔
Pakistan Team Suqad
قومی ٹیم کے بارہ رکنی سکواڈ میں امام الحق ، نعمان علی ، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی ،بابراعظم، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف ، فواد عالم ،حسن علی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی ماڈل کی رہائی عدلیہ کیلئے سوالیہ نشان

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی تیاریاں کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا ہے ، انفرادی سے زیادہ ٹیم ورک کامیابیوں کی وجہ بنا ہے ، بنگلہ دیش کی ہوم کنڈیشنز کو سمجھنا ہو ضروری ہو گا اور میزبان ٹیم کمزور نہیں ہے ، ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہو گا ۔

Related Articles

Back to top button