حماس ڈٹ گئی،اسرائیل کی طویل جنگ بندی کی پیشکش مسترد

حماس ڈٹ گئی،اسرائیل کی طویل جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی۔

حماس نے مکمل جنگ بندی تک اسرائیلی قیدیوں کورہا نہ کرنے کااعلان کردیا۔اسرائیل کی جانب سے 30سے40قیدیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی کی پیشکش کی گئی تھی۔غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فورسزکا عارضی انخلا بھی پیشکش میں شامل ہے۔

حماس کاکہنا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن رکنے تک یرغمالیوں کی رہائی پربات نہیں ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی24گھنٹوں کے دوران غزہ کے 230مقامات پروحشیانہ بمباری،رفاہ،خان یونس،جبالیہ اور نصیرات میں حملے کئے گئے۔100سے زائد فلسطینی شہید ،بمباری سے شہدا کی تعداد20ہزارسےزائد ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button