حکومت میں آکر مزدور اور یوتھ کارڈ، کسانوں کو  سبسڈی بھی دیں گے

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر مزدور اور یوتھ کارڈ لائیں گے جب کہ کسانوں کو براہ راست سبسڈی بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی تیسری پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں بلاول بھٹو بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے جنہوں نے کالج کی ثقافتی تقریب کا افتتاح کیا، کیڈٹ کالج سے 57 طالبات پاس آؤٹ ہوئی ہیں۔

پاسنگ آوٹ پر پریڈ تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی بھی شعبہ خواتين کی شرکت کے بغير نامکمّل ہے، ملک کی تعمير و ترقّی میں خواتين کا اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب خواتین کے لیے تھا، یہ طالبعلم شہید بےنظیر بھٹو کا خواب پورا کر رہے ہیں، آ پ لوگوں نے ہی ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، مل کر محنت کریں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Related Articles

Back to top button