حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

موجودہ حکومت بھی آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے میں ناکام ہوگئی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ میٹنگ میں مفتاح اسمٰعیل نے پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی، آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کے لیے زور دیا۔
مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، اور بتایا کہ آئی ایم ایف حکام نے پیٹرول پر سبسڈیز نہ دینے پر زور دیا ہے، ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز میں کمی پر اتفاق کیا کہ حکومت ان سبسڈیز کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
یاد رہے کہ 2019 میں پاکستان نے آئی ایم ایف سے 3 سال میں 6 ارب ڈالر قرض لینے کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے اب تک تین ارب ڈالر مل چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button