پنجاب حکومت کی حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کو وارننگ

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے قوم سے وعدہ ہے کہ ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں۔یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشتگردی ہے، شرپسندوں کی شناخت کاعمل شروع کردیاگیا ہے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمرپچھتائیں گے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ قوم سےوعدہ ہے کہ ریاست پاکستان پر حملےمیں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

Back to top button