زرداری کی شجاعت سے ملاقات، مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہورمیں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔

حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے قبل ازوقت انتخابات بہتر آپشن نہیں جبکہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button