سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل مقرر

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 13 جون کو سماعت کریگا، جسٹس سردار طارق،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم بنچ میں شامل جسٹس سجاد علی شاہ بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button