سابق صدور سپریم کورٹ بار نے بھی فل بینچ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا

سپریم کورٹ بارکے سابق صدور نے بھی چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے اہم آئینی معاملات پرنظر ثانی کی درخواست فل کورٹ میں بھیجنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال سے سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کے 5 سابق صدور نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست فل کورٹ میں بھجوائی جائے۔

سپریم کورٹ بار کے سابق صدرور کا کہنا تھااہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے بھی ایک مشترکہ اعلامیہ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے کے حوالے سے دائر درخواست کو فل کورٹ بینچ میں بھیجا جائے۔

Related Articles

Back to top button