سپریم کورٹ‌کا عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

عدالت اعظمیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر 24 گھنٹوں میں درج کرنے کا حکم دے دیا۔‌

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے آئی جی کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو سوموٹو ایکشن لیں گے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے خلاف آج شام 7 بجے گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ’کل (7 نومبر) کو گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کیاجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کل 7 نومبر بروز پیر شام 7 بجے گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج ہوگا، سب عوام اور کارکن بھر پور شرکت کریں، تمام مرکزی قیادت حطاب کرے گی۔

Related Articles

Back to top button