مذاکرات کے دروازے کھلے، عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ہیں، عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان خود کہہ کر گئے آیندہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جلد الیکشن معاشی اور سیاسی ضرورت نہیں صرف ایک سیاسی شوشہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو استحکام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار عدالتی فیصلوں کو فٹبال کی طرح اچھالتے رہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا جسے چرایا گیا۔

Related Articles

Back to top button