سپیکر نے پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفےمنظور کر لئے

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کر لئے جبکہ ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن بھجوا دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر نے استعفے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔استعفوں کی منظوری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزراء خورشید شاہ، سعد رفیق، ایاز صادق سے مشاورت کی۔ تمام ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور ہوں گے۔

قومی اسمبلی ترجمان کے مطابق جن 11 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں این اے 22 مردان سے علی محمد خان اور این اے 24 چارسدہ سے فضل محمد خان،این اے 31 پشاور سے شوکت علی، این اے 45 کرم ایک سے فخر زمان، این اے 108 فیصل آباد سے فرخ حبیب ، این اے 118 سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ ، این اے 237 ملیر کراچی سے جمیل احمد خان، این اے 239 کورنگی کراچی سے محمد اکرم چیمہ، این اے 246 کراچی جنوبی سے عبدالشکور شاد جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں سے ڈاکٹر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرکے سپیکر نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن بھجوا دیا ہے.

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ان میبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

Related Articles

Back to top button