سکیورٹی کیلئے خراب گاڑیاں دینے پرعدالت سے رجوع کر لیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکومت کی جانب سے سکیورٹی کیلئے خراب گاڑیاں دینے پر ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عثمان بزدار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگرکوفریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کےلیے کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں، حکومت قانون کےمطابق سکیورٹی اورملازمین فراہم نہیں کررہی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ حکومت کو سکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button