سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے قائد ن لیگ نوازشریف نےکسی بھی ہم خیال سیاسی جماعت سے بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی،ایم کیو ایم ،جے یو آئی ف اور جے ڈی اے سے ایڈجسٹمنٹ بغیر کسی شرط کے ہوگی ۔استحکام پاکستان پارٹی کا قومی اور پنجاب اسمبلی کی سو نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت نواز شریف اور شہباز شریف  نے کی ۔

تفصیلا ت کے مطابق اجلاس میں لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کیلئے حتمی انٹرویوز کیے جارہے ہیں،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی میں پارٹی ٹکٹ کیلئے 180 امیدراوں کو انٹرویو کیلئے بلایا ہے۔

Related Articles

Back to top button