والدکی ذہنی صحت غلامانہ ذہنیت سےکہیں زیادہ بہتر ہے

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ والدکی ذہنی صحت غلامانہ ذہنیت سےکہیں زیادہ بہتر ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت کو صدارت سے الگ کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے ردعمل میں کہا کہچوہدری شجاعت کو پارٹی سے نکالنے کی بات کر نا اپنی ذہنی حالت بتانے کے مترادف ہے۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا چوہدری شجاعت نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے اور فرد واحد کو نوازنے کے بجائے سیاسی شعور کے مطابق ملک و قوم کو انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا۔

ڈ یپ فیک ویڈیوز جمہوریت کے لیے خطرہ کیسے؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اس اجلاس پر ان کے چھوٹے بھائی چوہدری شفاعت نے بھی اعتراض کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button