شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیرمراد سعید کے مطابق شہباز گل کواسلام آباد سے گرفتارکرلیا گیا ہے، منگل کو مراد سعید نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے ہیں۔

پی‌ٹی آئی رہنماشہباز گل کے خلاف درج مقدمے میں سنگین نوعیت کی 10 دفعات کے شامل کی گئی ہیں

ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، شہباز گل نے فوج کے مختلف رینک کے افسران کو سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کی

درج مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے اسی طرح سول بیوروکریسی کوبھی بغاوت پر اکسایا اور دھمکایا اور ریاستی اداروں بشمول سول بیوروکریسی کو اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ افسران کے احکامات نہ مانیں

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل کو اسلام آباد میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آنے والے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہبازگل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج میں بغاوت کی نفرت اور فتنہ انگیز باتیں کی تھیں۔

اس کے علاوہ شہباز گل صحافیوں کو بھی گالم گلوچ اور برا بھلا کہتے رہے ہیں، شہباز گل نے بیوروکریٹس کے خلاف بھی دھمکی آمیز باتیں کیں جبکہ سیاستدانوں کے خلاف نازبیا باتیں اور ذاتی حملے کر چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button