ضمنی الیکشن جیتنے والے 19ارکان نےممبر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھالیا

پنجاب اسمبلی کے 19 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، تحریک انصاف کے 15، ن لیگ کے 3 اور ایک آزاد رکن شامل ہے جبکہ فیصل آباد سے منتخب ایم پی اے علی افضل ساہی نے بھی حلف لے لیا۔

سپیکرچودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے 15 نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی علی افضل ساہی، زین قریشی، حسن ملک، عرفان اللہ نیازی، میاں محمد اعظم، مہر محمد نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک، میاں اکرم عثمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہشبیر احمد گجر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، محمد غلام سرور، عامر اقبال شاہ، محمد معظم، قیصر عباس خان، سردار سیف الدین کھوسہ، آزاد رکن اسمبلی پیررفیع الدین نے بھی حلف اٹھا لیا۔

نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی گیلری میں شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی اہلیہ بھی موجود تھے۔

الیکشن کمیشن نے آج پنجاب اسمبلی کے 19 نومنتخب ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب کی وزرات اعلیٰ کیلئے الیکشن کل ہوگاجس میں حمزہ شہباز شریف اور پرویز الٰہی میں مقابلہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button