عارف علوی، عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ

عارف علوی، عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر صدر عارف علوی، سابق وزیر اعظم عمران خان، قاسم سوری اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے دستور پاکستان پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئین شکنی کے جرم میں سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان شخصیات میں صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھاان شخصیات کیخلاف کارروائی کے لیے وزرات قانون وانصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کردی۔ جس کے لئےعدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کر لئے گئے جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاژ کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا اور گورنر نے بھی آئین شکنی کی۔صدر عارف علوی نے پارٹی چیئرمین کے حکم پر آئین قربان کر دیا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے آئین پر عمل درآمد کرنے واضح احکامات کی توہین کا جرم کیا گیا، بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے،عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کرلیے گئے ہیں جنہیں شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی وعدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے، قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کرکے دائر کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button