ناسا کے خلابازوں کو ڈائپر پہننے پڑ گئے

عالمی خلائی اسٹیشن سے واپسی کے موقع پر خلابازوں کو بیت الخلا کے ٹوٹنے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ، واپسی کے موقع پر خلابازوں کو ڈائیپرز پہننے پڑ گئے۔

خلا سے زمین پر واپسی کے موقع پر ناسا کی خلا نورد میگن میک آرتھر نے مدار سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس خلائی پرواز میں ہمیں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، ان کے کیپسول کا بیت الخلا ٹوٹ گیا۔

فرانسیسی خلانورد تھوماس پیکیوئٹ نے بتایا کہ خلا میں گزرے 6 ماہ بہت سخت تھے، وہاں ہم نے خلائی اسٹیشن کے پاور گرڈ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے خلا میں چہل قدمی کی مختلف سیریز کی۔

خلانوردوں نے آن بورڈ کیپسول کے فرشی پینلز کو ہٹایا تو بیت الخلا میں خرابی کا انکشاف ہوا ۔ 20 گھنٹے طویل واپسی کے سفر میں ٹوٹے ہوئے بیت الخلا کو استعمال کرنے کے بجائے مائع جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے والے زیر جامے پہنیں گے۔

Related Articles

Back to top button