گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کر تے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کو فوری طور پر گورنر ہائوس چھوڑنے کی ہدیت کی ہے۔ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔
یاد رہے کہ چودھری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نئے گورنر کا عہدہ سونپا گیا تھا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا ہے کیونکہ امکان تھا وہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیر پیدا کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button