بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے آنےو الےمسافروں کےصرف مجاز لیباریٹریز سے کرائے گئے ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے، غیرمجاز لیبارٹریز کے ٹیسٹ والےمسافر کو بٹھانے پر ائیرلائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے کسی بھی سیاح کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر ہوٹل میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔30 سال یا اس سے زائد عمرکے سیاحوں کےلیے بھی ہوٹل میں قیام کےلیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔30 سال یا اس سے زائد عمرکے سیاحوں کےلیے ہوٹل میں قیام کےلیے سرٹیفکیٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔این سی او سی نے کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں پارک، واٹرپارک، سوئمنگ پولز کھولنےکی اجازت دے دی ہے، پارکس میں مجموعی صلاحیت کے 50 فیصد تک لوگوں کو آنےکی اجازت ہو گی۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10ویں اور 12 ویں جماعتوں کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے، 10ویں اور 12 ویں جماعتوں کےامتحانات کےلیے صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں، کلاسز کورونا ایس او پیز کے ساتھ متبادل دنوں میں لی جاسکتی ہیں۔ این سی او سی نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کےعملے کےلیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا عملہ کورونا ویکسینیشن 10 جون تک مکمل کروائے، اساتذہ، 18 سال سےزائد عمرکےتعلیمی اسٹاف کےلیے واک ان ویکسینیشن کھول دی گئی، وہ قریبی مرکز صحت جائیں اور ویکسین لگوالیں۔

Related Articles

Back to top button