عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بغیراجازت ٹکٹ دینےسےروکدیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نئے چیئرمین بیرسٹرگوہرخا ن کو بغیراجازت امیدواروں کو عام انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا۔ عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو تمام درخواستیں بھی ملاقات میں ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ٹکٹ وکلاء کو دینے کی خبروں کے بعد بانی چیئرمین نے یہ فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پچاس فیصد ٹکٹ سابق امیدواروں اور پچاس فیصد نئے لوگوں اور وکلاء کو دینا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کا ابھی تک مرکزی پارلیمانی بورڈ بھی فعال نہیں ہوسکا۔سابق گورنر اور وکیل لطیف کھوسہ کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی بانی چیئرمین کریں گے۔

Related Articles

Back to top button