عمران خان کی ریکارڈڈ، لائیور تقاریر، پریس کانفرنسز پر پابندی عائد

پاک فوج کے خلاف مسلسل بیان بازی کے بعد پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریکارڈڈ اور براہ راست دونوں‌ تقاریر اور پریس کانفرنسز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگادی۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیانات، تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر نشر کرنے پر سیکشن 27 پیمرا آرڈیننس 2002ء کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق عمران خان کی براہ راست تقاریر و پریس کانفرنس کے ساتھ ساتھ ریکارڈڈ تقاریر، بیانات اور پریس کانفرنسز بھی نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

Related Articles

Back to top button