عمران خان کے وارنٹ جاری، پولیس بنی گالہ پہنچ گئی

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمے کا نمبر 407ہے اور ان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے، اس کے علاوہ ان کے خلاف دفعہ 188/189 بھی لگی ہے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ یہ مقدمہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی تھی۔

تقریر کے اگلے روز عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کے تحت عمران خان کےخلاف کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button