عمران سے ٹیری وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیری وائٹ کو چھپانے کے معاملے پر جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے کے معاملے پر نااہلی کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

اسلا آباد کی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محمد ساجد نامی شہری کی درخواست پر پری ایڈمشن نوٹسز جاری کیے۔

ہائیکورٹ نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

عدالت  عالیہ نے پٹیشن میں بنائے گئے تینوں فریقین وفاق، الیکشن کمیشن اور عمران خان کو پری ایڈمشن نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کا ذکر نہیں کیا اور معلومات چھپائیں، عمران خان نے برطانیہ میں رہائش پذیر بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی گارڈین شپ کے لیے ضروری اقدامات کیے، وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button