عمران نے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 1992کا پیغام دے دیا

1992 کی چیمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے نام پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ’ آج پاکستانی ٹیم کے لیے وہی پیغام ہے جو 1992 میں ٹیم کودیا تھا، آج کے دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں آپ مخالفین کی غلطیوں کوکیش کرسکتے ہیں،قومی ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں،پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

ادھر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد فائنل میں ہمارا مقابلہ انگلینڈ سے تھا،عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیوں کہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا اور یہ جیت ہم سب کا جوش بڑھانے کے لیے ضروری ہے لہذا سب کی نظریں فائنل پر ہیں۔

عمران خان نے کہا میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں ان شاءاللہ۔

Related Articles

Back to top button