عمران کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔

تحریک انصاف (گلالئی)کی سربراہ عائشہ گلالئی کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی بیرونی فنڈنگ اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ پاک فوج پر گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

درخواست کے مطابق عمران نیازی فوج کو اپنا آئینی کردار یعنی غیرجانبدار رہنے پر نشانہ بنارہا ہے اور فوج کو زبردستی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں، فوج کو کمزور کرنے کی سازش کرنا، ریاست مخالف بیانات اور فوج کو سیاست میں گھسیٹنا آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عائشہ گلالئی نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غداری کا مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے محافظوں کے خلاف مہم چل رہی ہے، اور عمر ان خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھاعمران خان اپنی تقریروں اور سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے فوج کو بدنام کررہے ہیں، اور حکومت میں رہتے ہوئے جن میڈیا چینل کو نوازتے رہے انہیں استعمال کررہے ہیں، انہوں نے جب غلط کام کیا تو میں ان کے خلاف بولی، جو پاکستان کو بدنام کرے گا عائشہ گلالئی میدان میں آئے گی۔

عائشہ گلالئی نے کہا عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ وہ فوج کے ساتھ دست و گربیان ہو جائیں، چیف جسٹس کو اس حوالے سے سوموٹو لینے کی۔درخواست کی ہے، میری درخواست پر ایف ائی آر درج ہو گئی ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ حالات بہت سنجیدہ ہو رہے ہیں،میں اپنے سر پر کفن باندھ کر نکلی ہوں میں پاکستان کےیے نکلی ہوں، میرا گھر پشاور ہے اور وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، انہوں نے پہلے بھی مجھ پر حملہ کیا ہے ، یہ سیاسی پارٹی نہیں ہے ایک مافیا ہے۔

Related Articles

Back to top button