عمران کی گرفتاری کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج، مظاہرے، پتھرائو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، جلائو گھیرائو، پتھرائو، پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت اہم شہروں میں ٹریفک کو آمدو رفت کیلئے بند کر دیا۔

عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری پر وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پاکستانیوں آج آپ لوگوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اپنے عظیم قائد عمران خان کے لیے جو آپ کے مستقبل کی لڑائی لڑ رہا ہے، آج گھر کوئی نہ بیٹھے، اگر آپ حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کے ساتھ ، اپنی فیمیلز کے ساتھ نکلیں اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہی کیجئے۔

پارٹی کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کر دیا گیا ہے، لاہور میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کارکنان کے ہمراہ اکبر چوک، مین پیکو روڑ ، ٹاؤن شپ، مین کینال روڑ اور فیصل ٹاؤن بند کر دیا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے ٹائر جلائے اور ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، لاہور کے علاوہ پشاور میں عمران خان کے حامیوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، ادھر تحریک انصاف کراچی ونگ نے بھی احتجاج کی کال دیتے ہوئے کارکنان کو انصاف ہاوس پر جمع ہونے کی ہدایت کی۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور کارکنان نے شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک بند کردیے اور سخت نعرے بازی کی، جس کے سبب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں ضلع ساوتھ میں کراچی پریس کلب، تین تلوار کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، شاہین کمپلیکس پر احتجاج کیا جاسکتا ہے۔

ادھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے جہاں مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، پی ٹی آئی کارکنان نے صوبائی سیکریٹریٹ سے کارکنان کا ایئر پورٹ روڈ کی طرف مارچ کیا گیا، احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور ایئرپورٹ روڈ پر ٹائر جلا کر شاہراہ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا۔

عسکری چیک پوسٹ کے باہر ایئرپورٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کررہے ہیں، احتجاج کے باعث ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئ ہے جب کہ دونوں جانب سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہے، مظاہرین نے عسکری چیک پوسٹ کی جانب جانے والی تمام گاڑیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا۔

صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ عمران کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیدی یے، ژوب، شیرانی میں شاہراہ بلاک اور دیگر علاقوں میں شاہراہ بند کرینگے، عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button