فارن فنڈنگ کیس لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکاکہنا تھا وزیراعظم نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینےکےالزام پر نااہل کردیاگیا جبکہ لاڈلے کوکھلی چھوٹ دی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا8سال سےفیصلہ نہیں آیا،۔فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں9رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ50 بار التوا دیا گیا۔

دریں اثنا ایک اور ٹویٹر پیغام میں انکا کہناتھا جمہوری نظام کو ہموار اور مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے خطاب سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قومی اسمبلی میں میرے خطاب کا محور یہ خیال تھا کہ جمہوری نظام کو ہموار اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔

شہباز شریف نے کہااس کے لیے ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی متعین کردہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اس چیز کو سمجھے بغیر ہم محض ایک دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچ سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button