کانسٹیبل پر تشدد کا الزام، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پر مقدمہ درج

پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل شیر افضل مروت پر اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا۔شیر افضل پر جان سے مارنے اور راستہ روکنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کے لیے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے اور لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی تھی۔

شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکریٹریٹ چلا گیا تھا جبکہ شیر افضل مروت نے مزید بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Related Articles

Back to top button